اروندھتی رائے کی کتاب کے خلاف پی آئی ایل خارج

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 13-10-2025
اروندھتی رائے کی کتاب کے خلاف پی آئی ایل خارج
اروندھتی رائے کی کتاب کے خلاف پی آئی ایل خارج

 



کوچی/ آواز دی وائس
کیرالہ ہائی کورٹ نے پیر کے روز مصنفہ اروندھتی رائے کی نئی شائع شدہ کتاب کے کور پر ان کی سگریٹ نوشی کرتی تصویر کے حوالے سے اس کتاب کی فروخت پر پابندی کی درخواست کرنے والی پبلک انٹرسٹ لٹِیگیشن  کو خارج کر دیا۔ چیف جسٹس نیتن جامدار اور جسٹس بسانت بالاجی کی بینچ نے کوچی کے رہائشی راجسمھن کی طرف سے دائر کردہ PIL کو مسترد کر دیا۔
درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ کتاب ’’مدر میری کمز ٹو می‘‘ کے کور پر موجود تصویر قانونی معیار کی خلاف ورزی کرتی ہے کیونکہ اس میں مصنفہ کو ضروری صحت کی وارننگ کے بغیر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم، بکر ایوارڈ یافتہ مصنفہ کے وکیل نے دلیل دی کہ یہ درخواست مناسب تحقیق کے بغیر اور پبلشر کے اس اسٹیٹمنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے دائر کی گئی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ تصویر کا مقصد سگریٹ نوشی کو فروغ دینا نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات (تجارت اور اشتہار، پیداوار، فراہمی اور تقسیم پر پابندی اور ضابطہ) ایکٹ، 2003  کی دفعات 5 کے کسی بھی مبینہ خلاف ورزی کا تعین متعلقہ مجاز اتھارٹی کرے گی، جو تمباکو مصنوعات کے براہِ راست اور بالواسطہ اشتہار پر پابندی کے ذمہ دار ہے۔ درخواست کو خارج کرتے ہوئے، عدالت نے انتباہ دی کہ پبلک انٹرسٹ لٹِیگیشنز کو خود کو مشہور کرنے کے ذرائع کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔