پاکستان بارڈر پر پکڑا گیاکبوتر، ساتھ ملی ایك پرچی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-08-2025
پاکستان بارڈر پر پکڑا گیاکبوتر، ساتھ ملی ایك پرچی
پاکستان بارڈر پر پکڑا گیاکبوتر، ساتھ ملی ایك پرچی

 



سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بارڈر سیکیورٹی فورس  نے ایک کبوتر کو پکڑا ہے۔ اس کبوتر کے ساتھ ایک پرچی بندھی ہوئی ملی جس پر آئی ای ڈی اور جموں اسٹیشن کا ذکر تھا۔ بی ایس ایف نے اس کبوتر کو جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف کے ذریعے ہینڈ اوور کیے گئے کبوتر کے ساتھ بندھی پرچی پر آئی ای ڈی اور جموں ریلوے اسٹیشن لکھا ہوا تھا۔ پولیس نے کبوتر اور اس پیغام کو اپنی تحویل میں لے کر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی یہ واضح ہو پائے گا کہ اس پیغام کے پیچھے کون سی نیت اور کس کا ہاتھ ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی گہری جانچ جاری ہے۔