دیوبند میں کھو کھو مقابلہ، طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
دیوبند کے قریبی گاؤں آکھلور کھیڈی میں واقع سدھارتھ ڈگری کالج میں سالانہ کھیل مقابلہ کا انعقاد
دیوبند کے قریبی گاؤں آکھلور کھیڈی میں واقع سدھارتھ ڈگری کالج میں سالانہ کھیل مقابلہ کا انعقاد

 

 

 دیوبند/فیروز خان

دیوبند کے قریبی گاؤں آکھلور کھیڈی میں واقع سدھارتھ ڈگری کالج میں سالانہ کھیل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا،مختلف کھیلوں میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔کھیل مقابلوں کا افتتاح سماجی خدمتگار چودھری کلن اور رام شرن سنگھ نے فیتہ کاٹکر کیا،اس موقع پر ادارہ کے چیئر مین مہک سنگھ اور پرنسپل ڈاکٹر کے پی سنگھ نے بتایا کہ سو اور دو سو میٹربوائز ریس مقابلہ میں شاہنور نے پہلا،سیف علی نے دو سرا اور رمن دیپ سنگھ نے تیسرا مقام حاصل کیا جبکہ گرلز کے سو میٹر ریس مقابلہ میں سپنا نے پہلی،فرزانہ نے دوسری اور کہکشاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی،کطو کھو گرلز مقابلہ میں ٹیم اے کی کیپٹن سپنا فاتح رہی،جبکہ بوائز کی کھو کھو ٹیم میں کیپٹن جگنو نے پہلا مقام حاصل کیا۔اس دوران بلجور سنگھ،نرنجن سنگھ،ورتیکا تیاگی،ڈمپل،دیپک کمار،سونیا تیاگی،پراچی شرما،نریندر اور اوم سنگھ بطور خاص مو جود تھے۔