پی ایف آئی پر فوری پابندی لگائی جائے: مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2022
  پی ایف آئی پر فوری پابندی لگائی جائے: مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی
پی ایف آئی پر فوری پابندی لگائی جائے: مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی

 

 

بریلی : آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے حکومت ہند سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی  نے  دو منٹ طویل ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ملک بھر میں دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے زیرسماعت ایک انتہا پسند تنظیم پی ایف آئیپر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاہے۔  مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا(PFI) پر دہشت گردی سے متعلق مبینہ سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ دنوں این آئی اے(NIA)،ای ڈی (ED) اور ریاستی پولیس نے پی ایف آئی کے لیڈروں سے منسلک احاطے پر ملک گیر چھاپے مارے۔  آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے ایک ریکارڈ شدہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ چھاپوں سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسلامی بنیاد پرست تنظیم  ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث رہی ہے۔

مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے  تمام سنی، صوفی اور بریلوی مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ کوئی بھی  اس تنظیم سے تعلق نہ رکھیں۔ ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی سے تعلق رکھنے والے بریلوی فرقے کے عالم مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے مرکزی حکومت سے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ایسی تنظیموں پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے ہندوستان بھر میں دہشت گردی کی سرگرمیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تنظیموں پر پابندی لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو ان کی مکمل حمایت  حاصل ہے۔

یہ بیان 15 ریاستوں میں پی ایف آئی ایس ڈی پی آئی نیٹ ورک پر بیک وقت چھاپوں کے بعد آیا ہے۔ اور این آئی اے کی جانب سے متعدد پی ایف آئی کے 106 لیڈروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 

یہ چھاپے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت متعلقہ نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی چیفس کے ساتھ جمع کیے گئے شواہد کا جائزہ لینے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کرنے کے لیے ایک میٹنگ کے بعد ہوئے۔ حکومت کی جانب سے تنظیم کی حیثیت کے بارے میں کوئی سخت فیصلہ لینے کا امکان ہے کیونکہ اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پی ایف آئیخود کو ایک سماجی مذہبی تنظیم کہہ سکتی ہے لیکن اس  کا بڑا مقصد آئی ایس آئی سے مختلف نہیں ہے - وہ ہندوستان میں اسلامی خلافت قائم کرنا چاہتی ہے۔ ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا(SIMI) کے ایک کیڈر کے ساتھ پی ایف آئینے مغربی ایشیائی ممالک کے فنڈز کے ساتھ کیرالہ سمیت پورے ہندوستان میں پھیل گئی ہے۔