تمل ناڈو : لاک ڈاؤن کے دن شادیوں میں شرکت کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
تمل ناڈو : لاک ڈاؤن کے دن شادیوں میں شرکت کی اجازت
تمل ناڈو : لاک ڈاؤن کے دن شادیوں میں شرکت کی اجازت

 


آواز دی وائس،چنئ 

تمل ناڈو حکومت نے کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو شادی کے دعوت نامے دکھا کر سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پولیس شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو ضروری اجازت دے گی، بشرطیکہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ 100 لوگ تقریب میں شریک ہوں۔

بڑھتے ہوئے کووڈ معاملوں اور اومیکرون ویریئنٹ کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 6 جنوری2022 سے رات 10.00 بجے سے اگلے دن صبح 5.00 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا ہے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

تاہم مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ضروری خدمات انجام دینے اور ہوائی جہاز اور ٹرین سے سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔