جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت دی گئی: کاکروچ جنتا پارٹی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-06-2026
جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت دی گئی: کاکروچ جنتا پارٹی
جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت دی گئی: کاکروچ جنتا پارٹی

 



نئی دہلی
نئی دہلی میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اسے جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ احتجاج سی جے پی کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی ایک آن لائن مہم ہے۔ اس احتجاج کے ذریعے سی جے پی مختلف بھرتی امتحانات جیسے نیٹ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)، کامن یونیورسٹی ایڈمیشن ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) اور اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے ہفتے کے روز نئی دہلی پہنچے۔ دیپکے اور قومی دارالحکومت میں موجود دیگر حامیوں کو دہلی پولیس کی جانب سے جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت مل گئی ہے۔دیپکے اس تحریک میں حصہ لینے کے لیے آج ہی امریکہ سے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے اس مہم کو ایک پرامن آئینی تحریک قرار دیا۔
سی جے پی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس حکام نے ایئرپورٹ پر ان سے ملاقات کی اور کاکروچ جنتا پارٹی اب مظاہرین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے کے بجائے براہ راست جنتر منتر پہنچیں۔
کارکن سونم وانگچک نے بھی اس احتجاج کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دیپکے کو گرفتار کیا گیا تو وہ چھ ہفتے کا بھوک ہڑتال کریں گے۔