ہماچل اسمبلی انتخابات:65 فیصد سے زائد ووٹنگ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-11-2022
 ہماچل اسمبلی انتخابات:65 فیصد سے زائد ووٹنگ
ہماچل اسمبلی انتخابات:65 فیصد سے زائد ووٹنگ

 

 

شملہ:  ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ ختم ہوگئی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اطلاع دی ہے کہ دھرم شالہ اور شملہ کے پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کو سیل اور محفوظ کیا جا رہا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

ہماچل پردیش، جہاں حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان براہ راست جارحانہ مقابلہ ہے، ہفتہ کو شام کو پانج بجے تک  65  فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگرچہ ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا اور دھیرے دھیرے اس نے رفتار پکڑی۔ ریاست میں پہلے گھنٹے میں صرف پانچ فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ دوپہر ایک بجے تک 37.19 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ سرمور ضلع میں سب سے زیادہ 41.89 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کے آبائی ضلع منڈی میں 41.17 فیصد پولنگ ہوئی۔ سب سے اونچائی والے ضلع لاہول اور سپتی میں سب سے کم 21.95 فیصد جبکہ چمبا میں دوپہر 1 بجے تک 28.35 فیصد ووٹنگ ہوئی۔