اہل وطن قوم کونئی بلندیوں پرلے جانے کے لئے سخت محنت کریں گے:مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-08-2021
مودی کا پیغام
مودی کا پیغام

 

 

 نئی دہلی:وزیراعظم نریندرمودی نے پیر کو کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسومناتے ہوئے ملک کونئی بلندیوں پرلے جانے کے لئے مسلسل سخت محنت کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے پیرکو سلسلے وارٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’ماہ اگست کے ساتھ ہی امرت مہوتسو کی شروعات ہوگئی ہے اوراس مہینے میں ہم نے ایسے کئی واقعات دیکھے ہیں جنہوں نے ہرہندوستانی کو خوش کردیا ہے۔

ریکارڈتعداد میں ٹیکہ کاری ہوئی ہے اورجی ایس ٹی کے اونچے اعدادوشمار سے معاشی سرگرمی میں مضبوطی کے بھی اشارے ملے ہیں۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا، ’’نہ صرف پی وی سندھو نے تمغہ جیتا جس کی وہ حقدارہیں، بلکہ ہم نے اولمپک میں مردوخواتین ہاکی ٹیموں کی تاریخی کوشش بھی دیکھی۔ مجھے یقین ہے کہ 130 کروڑ ہندوستانی امرت مہوتسو کے انعقاد کے ساتھ ہندوستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سخت محنت جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2022 میں آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک میں امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔