نئی دہلی: بھارت میں چند نوجوانوں نے ایک دلچسپ اور مزاحیہ تجربہ کیا، جس میں انہوں نے ایک روبوٹ کو بھیک مانگنے کے لیے سڑکوں پر بھیج دیا۔ اس تجربے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور اس پر مختلف دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا کہ روبوٹ مختلف افراد کے پاس جاکر بھیک مانگ رہا ہے، جس پر راہگیروں کے چہرے پر حیرانی اور مسکراہٹیں نمایاں تھیں۔ کئی لوگ اس انوکھے منظر کو دیکھ کر ویڈیوز بناتے دکھائی دیے۔ روبوٹ کو بھیک مانگتے دیکھ کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا۔
ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا آغاز ہوگیا ہے"، جس پر مزید تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ اقدام محض تفریحی مقصد کے لیے کیا گیا تھا یا پھر یہ کسی سوشل ایکسپیریمنٹ کا حصہ تھا۔ تاہم، یہ تجربہ سوشل میڈیا پر عوام میں توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور اس پر مختلف خیالات اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔