مظفر نگر (اتر پردیش): مظفر نگر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گزشتہ چار ماہ کے دوران 10 الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 22 افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ سرکاری وکیل کُل دیپ کمار کے مطابق یہ تمام فیصلے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روی کمار دیواکر کی عدالت نے سنائے ہیں۔
کمار نے پیر کو ’پی ٹی آئی-بھاشا‘ کو بتایا کہ جج روی کمار دیواکر کی عدالت نے وکیل سمیر صافی کے قتل کے مقدمے میں رواں سال 6 اپریل کو تین افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عدالت نے دیگر مختلف مقدمات میں 28 اپریل کو چار، 20 مئی کو ایک اور 20 جون کو دو افراد کو سزائے موت سنائی۔ کمار کے مطابق 2 جولائی کو ایک شخص، 6 جولائی کو دو اور 17 جولائی کو چار افراد کو سزائے موت سنائی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اگست میں بھی عدالت نے 12 اگست کو ایک شخص اور 13 اگست کو چار افراد کو سزائے موت سنائی۔ کمار نے کہا کہ اس طرح گزشتہ چار ماہ کے دوران 10 الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 22 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔