ٹی ایم سی کے سنتانو سین قومی ترجمان کے عہدے سے مستعفی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 29-05-2026
ٹی ایم سی کے سنتانو سین قومی ترجمان کے عہدے سے مستعفی
ٹی ایم سی کے سنتانو سین قومی ترجمان کے عہدے سے مستعفی

 



 کولکاتا۔: ترنمول کانگریس کے رہنما سنتانو سین نے جمعرات کو 4 مئی کے انتخابی نتائج اور عوامی ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے استعفے پر بات کرتے ہوئے سنتانو سین نے کہا کہ وہ پارٹی کے آغاز سے ہی ترنمول کانگریس کے ساتھ وابستہ رہے ہیں اور پارٹی کی جانب سے دی گئی ہر ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے دن سے ٹی ایم سی کے ساتھ ہوں۔ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی میں نے اسے پورا کرنے کی کوشش کی۔ مجھے ہر شعبے میں کام کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترجمان کے طور پر کئی مواقع پر انہیں مشکل حالات میں بھی پارٹی کا دفاع کرنا پڑا حالانکہ عوام اس کی حمایت نہیں کرتے تھے۔

سنتانو سین نے کہا کہ جب مجھے قومی ترجمان کی ذمہ داری دی گئی تو کئی ایسے مواقع آئے جب عوام نے مجھ سے کہا کہ مجھے پارٹی کی حمایت نہیں کرنی چاہیے لیکن پارٹی کے حق میں بولنا میری ذمہ داری تھی۔

انہوں نے 4 مئی کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے واضح ہوگیا کہ عوام پارٹی کے ساتھ نہیں کھڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایک رہنما عوام کے لیے سیاست کرتا ہے۔ 4 مئی کو جب نتائج آئے تو یہ بات واضح ہوگئی کہ عوام ہمارے ساتھ نہیں تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں نے ہماری باتوں پر یقین نہیں کیا۔ اسی لیے میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ کاکولی گھوش دستیدار نے آل انڈیا ترنمول مہیلا کانگریس کی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے پارٹی کے اندر مبینہ خواتین مخالف رویے اور دیگر معاملات پر تشویش کا اظہار کیا جو ان کے ضمیر کو متاثر کر رہے تھے۔

اپنے استعفے کے خط میں دستیدار نے کہا کہ وہ آل انڈیا ترنمول مہیلا کانگریس کی چیئرپرسن سمیت پارٹی کی تمام تنظیمی ذمہ داریوں۔ کمیٹیوں اور عہدوں سے دستبردار ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل غور و فکر اور ذہنی کشمکش کے بعد میں یہ خط لکھنے پر مجبور ہوئی ہوں۔ میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کی شکر گزار ہوں جس نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں مجھے عزت۔ ذمہ داریاں اور عوام کی خدمت کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دینا ان کے سیاسی سفر کا اہم باب تھا۔

تاہم دستیدار نے الزام لگایا کہ ان کے دور میں ایک تعلیم یافتہ رکن پارلیمنٹ کے خواتین ارکان کے ساتھ خواتین مخالف رویے کو روکنا ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گہرے دکھ اور تشویش کے ساتھ یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ میں آل انڈیا ترنمول مہیلا کانگریس کی چیئرپرسن سمیت پارٹی کی تمام تنظیمی ذمہ داریوں۔ کمیٹیوں اور عہدوں سے سبکدوش ہونا چاہتی ہوں۔ میرے دور میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے خلاف ایک تعلیم یافتہ رکن پارلیمنٹ کے خواتین مخالف رویے کو روکا نہیں جا سکا اور نہ ہی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مناسب تعاون یا ہمدردی حاصل ہوئی۔