یوم جمہوریہ پر بھارتی ثقافت پر مبنی جھانکیاں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-01-2021
یوم جمہوریہ پرآسام کی جھانکی
یوم جمہوریہ پرآسام کی جھانکی

 

نئی دہلی: کورونا کے باوجود یوم جمہوریہ کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گیئں. جہاں ایک طرف فوجی قوت کا مظاہرہ ہوا اور فوجی سازو سامان کی نمائش ہوئی وہیں بھارتی ثقافت کی جھلکیاں بھی دیکھنے کو ملیں. دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے 72 ویں سالگرہ کے موقع پرمنگل کے دن دارالحکومت کے راج پتھ پر چھتیس گڑھ کے لوک موسیقی کے آلات کی شان نظر آئی۔
چھتیس گڑھ کے قبائلی علاقوں میں اپنے ثقافتی ماحول کے ساتھ استعمال ہونے والے لوک آلات کی نمائش کرنے والی ریاست کی نمائش راج پتھ پر سلامی منچ کے سامنے سے گزری ، اور سامعین کا تیز آواز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
اس نمائش میں چھتیس گڑھ کے جنوبی سرے میں بستار سے لے کر شمال میں سرگوجا تک کے دیہی اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں مختلف مواقع پر استعمال ہونے والے لوک آلات شامل تھے۔
 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر حفاظت کے چاک و چوبند انتظامات کے دوران راج پتھ پر ملک کی تاریخی وراثت اور متنوع ثقافت کی دلکش اقسام اور فوجی طاقت کا حیرت انگیز نظارہ دکھائی دیا۔
یوم جمہوریہ پر ملک میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اہم تقریب یہاں راج پتھ پر ہوئی، جس کی شروعات وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا گیٹ واقع قومی جنگی شہیدوں کی یادگار پر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں شہیدوں کو گارڈ آف کمانڈر کے ذریعہ سلامی دی گئی اور ان کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ خاموشی کے بعد ’راؤز‘ کی دھن بنائی گئی۔ اس دوران سروس اسکواڈ کی قیادت ہندوستانی فوج کے میجر وکاس سانگوان کررہے ہیں۔ اس کے بعد وزیراعظإ مودی اور دیگر معزز شخصیات نے سلامی کے اسٹیج کا رخ کیا۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 46 سجے ہوئے گھڑسوار گارڈ کے ساتھ راج پتھ پر تشریف لائے۔ جہاں پر ان کا خیرمقدم وزیراعظم مودی نے کہا۔ صدر کے قافلے کی داہنی جانب رجمنٹ کے کمانڈینٹ کرنل انوپ تیواری اپنے گھوڑے ’وراٹ‘ پر اور بائیں جانب اپنے گھوڑے ’وکرانت‘ پر رجمنٹ کے سکینڈ ان کمانڈر لیفٹننٹ کرنل شاردل سبیکھی موجود تھے۔ صدر کے آگے چلنے رہی ٹکڑی کی قیادت رونق سوار رسالدار لکھویندر سنگھ نے کی، جبکہ پیھے چل رہی ٹکڑی کی کمان سلطان پر سوار رسالدار ہرپال سنگھ نے سنبھالی۔
کچھ ریاستوں نے اپنی جھانکیوں میں مندروں کو جگہ دی تھی. اترپردیش نے اجودھیا کے مجوزہ رام مندر کی تصویر پر جھانکی تھی،اسی طرح اتراکھنڈ اور تمل ناڈو نے بھی مندروں کو جھانکی میں جگہ دیا تھا.   
 تاہم یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی وبا کورونا وائرس کا اثر دیکھنے کو ملا اور پہلی بار پریڈ تاریخی لال قلعہ تک نہیں گئی۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال پریڈ راج پتھ سے شروع ہوکر لال قلعہ تک یعنی 8.2 کلومیتر کی دوری طے کرتی تھی،لیکن اس بار راج پتھ سے چل کر انڈیا گیٹ کے نیشنل اسٹیڈیم تک یعنی صرف 3.3 کلومیٹر کے دائرے میں ہی ختم ہوگئی۔
ہر سال جہاں 12/12 کے بلاک میں ہر جتھے میں 144 اہلکار شامل ہوتے تھے،وہیں اس بار 12/8 کے بلاک میں ہر جتھے میں 96 اہلکار ہی شامل تھے۔