کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
قومی اتحاد ،سماجی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب وثقافتوں کے درمیان آپسی رواداری پُر امن بقائے باہمی امن اور خوشحالی کیلئے ریاست کیرالہ کی قدیم ومشہور ومعروف سمستھا کیرالہ سنی جمعیۃ العلما کے صد سالہ جشن کےموقع پرآج سے کیرالہ کے کاسرگوڈ سے ۱۶ روزہ کیرل یاترایعنی احترام انسانیت سفر کا شاندار آغاز ہوا ۔
اس سفر کا بنیادی مقصد امن اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر کیرالہ یاترا کے افتتاحی اجلاس سے کلیدی خطاب میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے ہزاروں کے جم غفیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے امن اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا ۔
شیخ نے کہاکہ ملک وملت کی تعمیر وترقی امن اور سماجی ہم آہنگی کے بغیر ناممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں تمام مذاہب کے لوگوں کو عزت کے ساتھ جینے اور دوسروں کو تکلیف پہنچائے بغیر اپنے عقائد کی تبلیغ کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی ہمدردی اور پُر امن زندگی تمام لوگوں کا حق ہے ۔شیخ نے کہاکہ