نیول بیس پر زیر تربیت افسروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
یادگار تصویر
یادگار تصویر

 

 

 نئی دہلی: ننانویں انٹیگریٹڈ آفیسر ٹرینیز کورس کی تیرتے جہازوں پر دی گئی ٹریننگ کی کامیاب تکمیل ہونے کے موقع پر 4 جون 2021 کو پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کے جہازوں پر چھوٹی لیکن مؤثر تقریب میں ایک پاسنگ آؤٹ ڈویژن منعقد کیے گئے، جس پر ابھی تک کووڈ-19 کے پیش نظر پابندی لگی ہوئی تھی۔ اس کورس میں بھارتی بحریہ کی ایگزیکٹیو شاخ کے 104 زیر تربیت افسروں نے حصہ لیا۔ جنوبی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف ریئر ایڈمیرل انٹونی جارج وی ایس ایم، این ایم نے جہازوں پر منعقدہ پاسنگ آؤٹ ڈویژنوں کے دوران ہونہار زیر تربیت افسروں کو ٹرافیوں سے نوازا۔

 کوچی میں واقع پہلے ٹریننگ اسکواڈرن میں بھارتی بحریہ کے جہاز تیر، مگر، شاردل، سجاتا، ترنگنی، سدرشنی اور ساحلی حفاظتی جہاز سارتھی شامل ہیں۔ اسکواڈرن کی قیادت فی الحال کیپٹن آفتاب احمد خان کررہے ہیں، جو آئی این ایس تیر کے کمانڈنگ آفیسر بھی ہیں۔

چوبیس ہفتے پر مشتمل بحری ٹریننگ 28 دسمبر 2020 کو شروع ہوئی۔ اس مرحلے کے دوران سمندر میں زیر تربیت افسران کی عملی تربیت پر زور دینے کے ساتھ سی مین شپ، نیوی گیشن، شپ ہینڈلنگ اور تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔ یہ گہری ٹریننگ زیر تربیت افسران کو سمندر میں اپنا جسمانی اور ذہنی توازن برقرار رکھنے کا اہل بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ایک سازگار تربیتی ماحول میں سمندر میں زندگی کی سختی اور خطرات کا سامنا کرنا سکھاتی ہے اور نوجوان افسروں کو جنگ کے وقت کے ساتھ ساتھ امن کے دور میں بھی کام کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے تیار کرتی ہے۔ سمندر میں زیر تربیت ان افسران نے 67 دنوں تک تقریباً 14000 این ایم سمندری جہازرانی کا کام کیا اور بھارت کے مغربی اور مشرقی ساحلوں کے ساتھ ساتھ موریشس (پورٹ لوئس)، سیشلس (پورٹ وکٹوریا)، مڈغاسکر (اینٹسی رانانا) اور مالدیپ (مالے) کی غیرملکی بندرگاہوں کا دورہ کیا۔ ان زیر تربیت افسران کو سیل ٹریننگ جہاز، آئی این ایس وی سدرشنی پر جہازرانی سے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی۔ ’سورنم وجے ورش‘ کے جزو کے طور پر زیر تربیت افسر وجے جوالا کو کوچی سے لکشدیپ اور مینیکوائے جزائر لے جائے جانے کے پروگرام کا حصہ بھی بنے۔

 سب لیفٹیننٹ بھارت بھوشن سنگر کو بہترین آل راؤنڈ سی ٹرینی منتخب کیا گیا اور انھیں باوقار چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی اور ٹیلی اسکوپ سے نوازا گیا۔ سب لیفٹیننٹ نشانت کے وشوکرما کو میرٹ لسٹ میں پہلا مقام حاصل کرنے پر چیف آف نیول اسٹاف ٹرافی اور دوربین سے نوازا گیا۔ اپنے تربیتی وقت کے دوران پیشہ ور موضوعات میں زیادہ سے زیادہ پیش رفت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایف او سی – آئی این – سی ایسٹ رولنگ ٹرافی سب لیفٹیننٹ ایان علی کو دی گئی۔ کھیل اور غیرنصابی سرگرمیوں کے لئے ایف او سی – آئی این – سی ساؤتھ رولنگ ٹرافی ، ساتھ ہی پیشہ ور موضوعات میں بہترین کارکردگی کے لئے، سب لیفٹیننٹ اوجس توہرا کو دی گئی۔

 افسران اپنی آگے کی ٹریننگ مغربی اور مشرقی سمندری بورڈ پر مختلف فرنٹ لائن انڈین نیول وارشپ پر جاری رکھیں گے۔