مسافر کی کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مچا ہنگامہ

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 22-09-2025
مسافر کی کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مچا ہنگامہ
مسافر کی کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مچا ہنگامہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں اُس وقت ہنگامہ مچ گیا جب ایک مسافر نے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ اس شخص نے درست پاس کوڈ بھی ڈالا، لیکن کیپٹن نے اغوا کے خدشے کے باعث دروازہ کھولنے سے انکار کر دیا۔ یہ شخص اپنے آٹھ دیگر ساتھیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ تمام مسافروں کو سی آئی ایس ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ ایئر انڈیا کی یہ پرواز بنگلورو سے وارانسی جا رہی تھی۔
ایئر انڈیا نے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیا رپورٹس کے ذریعے اپنی ایک وارانسی جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی معلومات ملی ہیں، جہاں ایک مسافر ٹوائلٹ تلاش کرتے ہوئے کاک پٹ کے داخلی علاقے تک پہنچ گیا۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ طیارے میں مکمل حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی طرح کی کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔ لینڈنگ کے وقت متعلقہ حکام کو اطلاع دے دی گئی تھی اور فی الحال معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر ٹوائلٹ تلاش کرتے ہوئے کاک پٹ ایریا میں داخل ہو گیا تھا، لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ اس مسافر کو کاک پٹ کا پاس کوڈ آخر معلوم کیسے ہوا؟