شتابدی ایکسپریس میں روزہ دار کو ملا افطار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 شتابدی ایکسپریس میں روزہ دار کو ملا افطار
شتابدی ایکسپریس میں روزہ دار کو ملا افطار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے بہت سے لوگ سفر کے دوران بھی روزہ رکھتے ہیں۔ مسافر روزہ داروں کی ضیافت کے لیے مختلف جگہوں پر مختلف قسم کی سہولیتں دی جاتی ہیں۔ عام طورپر انہیں افطار پیش کیا جاتا ہے۔

اس تعلق سے ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔ شتابدی ایکسپریس میں روزہ رکھنے والےایک شخص شاہنواز اختر کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب انہیں ٹرین میں افطار کی پیشکش کی گئی۔

دراصل شاہنواز اختر نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔

شاہنواز اختر نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے انڈین ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ افطار کے لیے انڈین ریلوے کا شکریہ، دھنباد میں ہاوڑہ شتابدی میں سوار ہوتے ہی مجھ کوناشتہ دیا گیا، میں نے پینٹری والے سے کہا کہ میں روزہ سےہوں۔اس لیے تھوڑی دیر میں مجھے چائے پلاؤ، اس پر انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ روزے سے ہو؟

میں نے ہاں میں سر ہلایا، پھرایک اور شخص افطار لے کر آیا۔

اسی دوران اس واقعے کے بارے میں IRTC حکام نے کہا کہ آن بورڈ کیٹرنگ مینیجر نے ذاتی طور پر مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کیا تھا۔

وہیں ایک اہلکار نے بتایا کہ جہاں IRCTC ہندو مسافروں کے لیے نوراتری کے دوران "اپواس کھانا" پیش کرتا ہے، رمضان کے دوران ایسی کوئی سروس دستیاب نہیں ہے۔

 

 آئی آرسی ٹی سی کے حکام نے بتایا کہ شاہنواز اختر کے لیے کھانے کا انتظام آن بورڈ کیٹرنگ مینیجر نے ذاتی طور پر کیا تھا۔ چوں کہ کیٹرنگ کے اسٹاف افطار کی تیاری کر رہے تھے،دریں اثنا ایک مسافراسی کوچ میں سوار ہوا۔ اس مسافر نے انہیں بتایا کہ وہ روزے سے ہے۔اسٹاف نے ان کے ساتھ افطاری شیئر کی۔ یہ بنیادی انسانیت ہے۔

پرکاش کمار بہیرا، آن بورڈ کیٹرنگ سپروائزر آئی آر سی ٹی سی نے بتایا کہ اسٹاف کونیٹیزین کی طرف سے پذیرائی ملی، جنہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ شاہنواز اختر کو بورڈ کے عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہیے نہ کہ ریلوے کا۔

 پورا  انڈین ریلوے خاندان آپ کے تبصروں سے متاثر ہوا ہے اور امید ہے کہ آپ نے اچھا کھانا کھایا ہوگا۔ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت کس طرح سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے کے ساتھ کام کرتی ہے، جے ہند!