دہلی میں درگاہ کا ایک حصہ منہدم، پانچ ہلاک

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-08-2025
دہلی میں درگاہ  کا ایک حصہ منہدم، پانچ ہلاک
دہلی میں درگاہ کا ایک حصہ منہدم، پانچ ہلاک

 



 نئی دہلی : یوم آزادی کی تقریبات کے درمیان ملک کی راجدھانی دہلی سے ایک بڑے حادثے کی خبر آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی میں ہمایوں کے مقبرے کے قریب ایک درگاہ کی چھت گری ہے۔ جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگیے-

بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں 10-12 لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ جہاں راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں مقبرے کے پیچھے درگاہ کے گرنے کی خبر آئی تھی۔ دراصل، سب سے پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ یہ حادثہ ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے والے علاقے میں ہوا ہے۔ بتایا گیا کہ ہمایوں کے مقبرے کے پیچھے ایک درگاہ ہے۔ جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ 10-12 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لیکن خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ہمایوں کے مقبرے کے گنبد کا ایک حصہ گر گیا ہے

 

ہمایوں کی قبر کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع ہمایوں کے مقبرے کا ایک حصہ جمعہ کو منہدم ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ آٹھ سے نو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ دہلی فائر سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شام ساڑھے چار بجے گنبد کا ایک حصہ گرنے کی اطلاع ملی