پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی: نے ٹویٹر کوجاری کیانوٹس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ٹیوٹر کی مصیبت میں اضافہ
ٹیوٹر کی مصیبت میں اضافہ

 

 

 نئی دہلی :کل کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی سربراہی میں پارلیمنٹری اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹکنالوجی نےپارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو 2 دن کے اندر ٹویٹر سے تحریری جوا ب طلب کرنے کی ہدایت دی ہے۔پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی نےٹویٹر سے جواب طلب کیا کہ اب مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور کانگریس کے تجربہ کار سیاست داں ششی تھرور کے کھاتوں کو کیوں بلاک کیا؟۔ ٹویٹر کو اس سلسلے میں دو دن کے اندر جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

25 جون کو ٹویٹر نے "ڈی ایم سی اے کے نوٹس کی وجہ سے ہی روی شنکر پرساد کے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر 1 گھنٹے کے لئے بلاک کردیا"۔ مرکزی وزارت نے ٹویٹر کے انہیں ایک گھنٹے کے لئے روکنے کے فیصلے پر سخت اعتراض کیا تھا اور اس کی کارروائی کو من مانی اور ہندوستان کے آئی ٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

 روی شنکر پرساد نے اس پورے معاملے پر پوسٹ کر تے ہوئے کہا تھا کہ دوستو! آج کچھ بہت ہی عجیب ہوا۔ ٹویٹر نے میرے اکاؤنٹ کو تقریبا ایک گھنٹے کے لئے بلاک کردیا اور یہ جواز پیش کیاکہ مبینہ طورپر امریکہ کے ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہیں اور بعد میں مجھے اس اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دی۔