پاکستانی گولہ باری: متاثرین کی امداد کا معاملہ مرکز کے سامنےاٹھائیں گے: عمر

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-05-2025
پاکستانی گولہ باری: متاثرین کی امداد کا معاملہ مرکز کے سامنےاٹھائیں گے: عمر
پاکستانی گولہ باری: متاثرین کی امداد کا معاملہ مرکز کے سامنےاٹھائیں گے: عمر

 



سری نگر/ آواز دی وائس
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ پاکستانی گولہ باری سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور ان کی حکومت متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ معاملہ مرکز کے سامنے اٹھائے گی۔ عمر عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ تخمینہ تقریباً مکمل ہے، صرف دو اضلاع کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی، ہم یہ معاملہ حکومتِ ہند کے سامنے رکھیں گے اور ریلیف پیکیج تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ’آپریشن سندور‘ کے بعد پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں میں ترنمول کانگریس کے وفد سمیت اپوزیشن لیڈروں کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ عمر نے کہا کہ راہل گاندھی ہفتہ کو پونچھ کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات کریں گے۔ میں خاص طور پر ترنمول رہنماؤں کا شکر گزار ہوں جو سب سے پہلے یہاں آئے۔ وہ پہلے پونچھ گئے اور اب راجوری میں ہیں۔ ان دوروں سے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اس مشکل وقت میں لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے خلاف سی بی آئی کی جانب سے دائر چارج شیٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ مرکزی ایجنسی نے جمعرات کو کہا تھا کہ اس نے جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے 2200 کروڑ روپے کے ٹھیکے میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں ملک اور سات دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔