پاکستانی ہیکرز نے ایئرٹیل صارفین کا ڈاٹا لیک کیا تھا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-02-2021
تمثیلی امیج
تمثیلی امیج

 

نئی دہلی. ایک حیران کن خبر منظر عام پر آئی ہے۔ جموں وکشمیر میں کم از کم 26 لاکھ ایئر ٹیل صارفین کے اعداد و شمار کو پاکستان میں مقیم ہیکرز نے لیک کیاتھا۔انھوں نے عوامی پلیٹ فارم پر ڈیٹا لیک کیاتھا۔ سیکیورٹی کے ایک ماہر نے جمعرات کو رات دیر اس کا انکشاف کیا۔

2018 میں ، دہلی پولیس کے سائبر سیل نے پاکستان میں مقیم ایک ہیکر گروپ کی نشاندہی کی جس نے ہندوستانی سرکاری ویب سائٹوں کو تباہ اور ہیک کردیاتھا۔ بعد ازاں ہیکنگ گروپ کی شناخت ایک ایسی ٹیم کے طور پر ہوئی تھی جو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے ایما پر عمل کرتے ہوئے ہیک کرتاہے۔

واضح ہوکہ مذکورہ گروپ کا نام پہلے بھی ایسے کاموں کے لئے سامنے آچکاہے۔ یہ کام ہیکرزگروپ’ 'ٹیم لیٹس'نے کیاتھا۔سائبر سیکیورٹی کے آزاد محقق راج شیکھر راجہریہ نے دعوےٰ کیاہے کہ ایئرٹیل کے ڈیٹا لیک ہونے کے پیچھے پاکستان میں مقیم ہیکنگ گروپ ٹیم لیٹس کا ہاتھ ہے۔"