پاکستان : اندھیرے میں رمضان گزارنے کو مجبور گلگت بلتستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-05-2021
 گلگت بلتستان کے متعدد  اضلاع میں 20 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ  کے خلاف مقامی لوگ سراپا  احتجاج  ہیں
گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں 20 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج ہیں

 

 

گلگت بلتستان

پاکستان کے قبضے والے گلگت بلتستان کے متعدد اضلاع میں 20 گھنٹے کی یومیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف مقامی لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔ وہ ماہ رمضان میں بھی اندھیرے کے اندر رہنے پر مجبور ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے علاقے میں پن بجلی کے متعدد منصوبے تعمیر ہورہے ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے ہی پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خطے کے لئے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

ضلع گھانچے کے رہائشی غلام نبی سنائی بتاتے ہیں کہ ہمارے گاؤں میں بجلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی نا ملنے کی شکایت درج کیں ، لیکن محکمہ بجلی کے کسی عہدیدار نے ہماری بات نہیں مانی۔ اسی وجہ سے ہمیں ہڑتال پر جانا پڑا۔

 ثنائی نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے اس کے آبائی شہر کے لوگ اندھیرے میں سحری اور افطار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی دیگر اضلاع کے مقامی لوگوں نے بھی بجلی کی کٹوتی کی شکایت کی ہے۔

گلگت بلتستان کے محکمہ بجلی کے ایک ایگزیکٹو انجینئر ریاض علی کا کہنا ہے کہ خطے میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ اس لئے بھی شدت اختیار کر گیا کیوں کہ یہاں کا بجلی کا نظام پوری طرح سے نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ہے۔ علی نے کہا کہ موجودہ بجلی گھروں کی کم پیداواری صلاحیت ایک اور مسئلہ ہے۔

ورلڈ بینک کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق نئے پاور پلانٹس کی بڑے پیمانے پر تعمیر کے باوجود پاکستان میں اب بھی 50 ملین لوگوں تک بجلی نہیں پہنچ رہی ہے جنھیں اس کی ضرورت ہے۔

اس سال جنوری میں بجلی کی بڑے پیمانے پر عدم دستیابی کے بعد دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے متعدد شہر کئی گھنٹوں تک اندھیرے میں ڈوبے رہے ۔ گلگت بلتستان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دروازہ ہے لیکن اس کے باسیوں کو ابھی تک اربوں ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔