محبوبہ مفتی کا پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2026
محبوبہ مفتی کا پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان
محبوبہ مفتی کا پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان

 



نئی دہلی: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کی جماعت 5 اگست کو جموں و کشمیر بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹروں پر آرٹیکل 370 کی بحالی اور مسئلۂ کشمیر کے حل کے مطالبے کو لے کر پرامن احتجاج کرے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو غیر مؤثر کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے پی ڈی پی کے 27ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہمارے تمام کارکن 5 اگست کو اپنے اپنے اضلاع میں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی بحالی اور مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے پرامن احتجاج کریں گے۔

" محبوبہ مفتی نے کہا کہ 5 اگست وہ دن تھا جب "ہم سے سب کچھ چھین لیا گیا"۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی نے اپنے یومِ تاسیس کے موقع پر ایک قرارداد بھی منظور کی ہے، جس میں مسئلۂ کشمیر کے حل سے متعلق نکات شامل ہیں۔