پدم شری کلیم اللہ خان ایک درخت پراگاتے ہیں300 اقسام کے آم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
مینگومین حاجی کلیم اللہ خان
مینگومین حاجی کلیم اللہ خان

 

 

مکند مشرا / لکھنؤ

آم کو پھلوں کا راجہ کہا جاتا ہے۔ جب کہ دسہری کو آموں کا راجہ کہتے ہیں اورتمام دسہریوں میں راجہ کی حیثیت ملیح آبادی دسہری کو حاصل ہے اور یہ بادشاہت صدیوں سے قائم ہے۔حالانکہ آم کی کاشت کے معاملے میں ملیح آباد کے حاجی کلیم اللہ خان کی بادشاہت کو حکومت ہند نے بھی تسلیم کیاہے اور انھیں پدم شری کے اعزاز سے نوازاہے۔

اپنے علاقے ہی نہیں بلکہ دنیا میں انھیں آم کی کاشت کے معاملے میں شہرت حاصل ہے۔انھوں نے ایک پیڑ میں آم کی 300 اقسام کی کاشت کاحیرت انگیز کام کرکے عالمی رکارڈ بنایاہے۔ انھیں اس کام کا جنون ہے اوراسی وجہ سے ، لوگوں نے کلیم اللہ خان کو مینگو مین کا نام دیا ہے۔ باغبانی کے شعبے خصوصا آم سے انھیں انتہائی لگائو ہے۔ ملیح آبادکے رہنے والے حاجی کلیم اللہ خان تقریبا 5 ایکڑ اراضی پر آم کی کاشت کرتے رہے ہیں۔

حاجی کلیم اللہ اپنے باغ میں

مینگومین

'مینگو مین' حاجی کلیم اللہ اپنے میدان میں ایک طرح کے جادوگر ہیں۔ ایک ہی آم کے درخت پر آم کی 300 اقسام کی کاشت سے پتہ چلتا ہے کہ انھیں باغبانی کا کیسا جنون ہے۔

وہ لوگ ان کی اس مہارت کوقریب سے جانتے ہیں جو ان کے آموں سے لطف اندوز ہوئے ہیں مودی آم ، یوگی آم ، ایشوریا آم ، تندولکر آم کلیم اللہ خان اکثر ملک کی مشہور شخصیات کے نام پر تیار کردہ مشترکہ اقسام کے بارے میں اپنے نئے تجربے بتاتے رہتے ہیں۔ ان کے آم کی اقسام کے نام وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، اکھلیش یادو ، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر جیسے نامور افرادکے ناموں پر ہیں۔

آم دکھاتے ہوئے مینگومین

تعلیم میں ناکام

حاجی کلیم اللہ خان باغبانی کے ماہر ہیں۔ حالانکہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ ساتویں جماعت تک ہی انھوں نے تعلیم پائی ہے مگروہ اپنے شعبے میں کسی موجدسے کم نہیں ہیں۔ در اصل ساتویں جماعت میں ناکام ہونے کے بعد ، وہ بہت مایوس ہوئے اور انھوں نے تعلیمی سلسلہ منقطع کردیا۔ انھیں اپنے آبائی کام سے دلچسپی تھی اور بچپن سے ہی اس کے ذہن میں کچھ نیا کرنے کا جنون تھااور اب یہ سب آموں کی اقسام کی شکل میں سامنے ہے۔

ابتدا کہاں سے ہوئی؟

آم کا جادوگر حاجی کلیم اللہ خان بتاتے ہیں کہ ایک دن نرسری میں کام کرنے کے دوران ، ان کے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ایک درخت میں ایک ہی قسم کے پھل ، کیوں؟ انہوں نے سوچا ، سات اقسام کے آموں کا درخت کیوں نہ تیار کیا جائے؟ کلیم اللہ خان نے بتایا کہ یہ درخت 1957-1958 کے برسوں میں تیار کیا گیا تھا۔ بعد میں یہ درخت سوکھ گیا۔ 1960 میں شدید بارش کی وجہ سے وہ درخت مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ درخت تباہ ہوگیا تھا ، لیکن ان کے ذہن میں یہ درخت بڑھتا ہی جارہا تھا۔

جدوجہدکے ایام

کلیم اللہ خان نے اپنی جدوجہد کے بارے میں مزید کہا کہ انھوں نے اپنے سر پر آم کی ٹوکری رکھی ، ٹرک میں جھلی ڈالی ، باغ میں زمین پر لیٹے، آم کے ڈبوں پرسوئے، جبکہ ان کے ہاتھ میں یہ کام کرتے ہوئے چھالے پڑگئے، اس کے باوجود ، ان کے مزاج میں تلاش وجستجوتھی۔ اس کا نتیجہ آج دنیا کے سامنے ہے۔

پپایاآم کے ساتھ ایک فیسٹیول میں

معدوم ہوتی آم کی اقسام

حاجی کلیم اللہ خان کے مطابق ، ان درختوں پر 300 سے زیادہ مختلف قسم کے آم پائے جاتے ہیں جن پر انہوں نے 1987 میں گرافٹنگ کی تکنیک سے کام شروع کیا تھا۔ حکومت نے کچھ آم بچائے ان کا کہنا ہے کہ سال 1919 کے دوران ملیح آباد کے علاقے میں آم کی 1،300 اقسام تھیں ، لیکن آہستہ آہستہ سب غائب ہو گئں۔ تاہم ، رحمان کھیڈا میں مرکزی حکومت نے آم کی مختلف اقسام کو بچایا۔ بصورت دیگر ، ان کی تمام نایاب اقسام منفرد ہیں ، وہ تقریبا معدومیت کے دہانے پر تھیں۔

پدم شری سے خوش مگر۔۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ درخت جو 300 مختلف قسم کا ہے ، اس میں ایک ماہ کے بعد نظر آئے گا ، تب آپ مختلف قسم کے آموں کی 100 اقسام دیکھیں گے ، جو میری محنت اور میری لگن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ حاجی کلیم اللہ خان بہت خوش ہیں اور کچھ ناراض بھی ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے ، انہوں نے بڑی معافی کے ساتھ یہ انکشاف کیا کہ میں پدم مشری سے خوش ہوں ، لیکن جوان کی صلاحیت ہے وہ ان کے ساتھ قبر میں جائے گی۔

ملک سیکھ لے یہ فن

وہ چاہتے ہیں کہ دن رات کی محنت سے انھوں نے جوکچھ حاصل کیا ہے اس کا فائدہ پورے ملک کو پہنچے اور کوئی ایسا شخص انھیں دیا جائے ، جسے وہ یہ فن دے سکیں ، تاکہ یہ سلسلہ ان کے بعد بھی جاری رہے۔ ملک اس سے فائدہ اٹھاتا رہے۔

آم تک محددودنہیں باغ

حاجی کلیم اللہ خان کے باغ میں صرف آم ہی نہیں لگتے ہیں بلکہ انھوں نے متعدد قسم کے پھل اور پھول اگارکھے ہیں۔ انھوں نے اپنی ایک باقاعدہ ویب سائٹ بھی بنارکھی ہے جس پر ان کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ہے نیز ان پھلوں اور پھولوں کی بھی جانکاری ہے جو ان کے باغ میں دستیاب ہیں۔