ناسک کے اسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک ، 22 مریضوں کی المناک موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ناسک کے اسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک
ناسک کے اسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک

 

 

 ناسک

ملک میں روز بہ روز کورونا کی تباہ کاری سے ہوتی جا رہی ابتر صورتحال کے درمیان ایک انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے ۔ مہاراشٹر کے ناسک کے ایک اسپتال میں آکسیجن ٹینکر لیک ہوگیا جس کے نتیجے میں آکسیجن کی کمی کے باعث کم از کم 11 مریض دم توڑ گئے۔ یہ تمام مریض ناسک میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے اسپتال میں زیر علاج تھے۔یہ اسپتال   کورونا مریضوں کے لئے مختص کیا گیا ہے ۔ حادثے کی خبر آنے کے بعد مہارشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مریضوں کی موت بظاھر آکسیجن لیک ہونے کی وجہ سے ہوئی معلوم ہوتی ہے۔ مسٹر ٹوپے ان حادثے کی جانچ کرانے کا بھی وعدہ کیا ۔

دوسری جانب ملک میں روزانہ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد اب 3 لاکھ فی یومیہ کے قریب پہنچ چکی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2.9 لاکھ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دہلی کی حالت بھی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ دہلی میں کورونا کے 28 ہزار نئے کیس آئے ہیں۔ انفیکشن کی رفتار کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیسٹ سے گزرنے والے ہر تین میں سے ایک کو کورونا ہوتا ہے۔