کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے 24 لوگوں کی موت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-05-2021
کرناٹک میں 24 لوگوں کی موت
کرناٹک میں 24 لوگوں کی موت

 

 

چامراج نگر

کرناٹک کے چامراج نگر ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں 24کورونا مریضوں کی موت ہوگئی

چامراج نگر کے ڈپٹی کمشنر روی نے کہا کہ ان میں سے 23 مریضوں کی موت سرکاری اسپتالوں میں ہوئی جبکہ ایک دیگر مریض نے پرائیویٹ اسپتال میں دم توڑا.

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی موت اتوار کو آٹھ بجے سے پیر کے آٹھ کے بجے کے درمیان ہوئی ہے اس کے علاوہ 11دیگر مریضوں کی موت مختلف طرح کی سنگین بیماریوں کی وجہ سے ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)