مودی کے خلاف نازیبا تبصرے پر اویسی برہم

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 29-08-2025
مودی کے خلاف نازیبا تبصرے پر اویسی برہم
مودی کے خلاف نازیبا تبصرے پر اویسی برہم

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
کانگریس پارٹی کے دربھنگہ میں منعقدہ ایک انتخابی پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی مرحومہ والدہ کے لیے برے الفاظ استعمال کرنے اور گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں ایسے الفاظ استعمال کرنے والوں کی مذمت کی جا رہی ہے۔ ملک بھر سے اس غیر سماجی اور غیر جمہوری واقعے پر تبصرے آ رہے ہیں۔ بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے کانگریس پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم مودی کو گالی دینے اور ناشائستہ تبصرے کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے بعد اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس معاملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اویسی نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے گالیاں دینے والوں کی مذمت کی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے بہار کے دربھنگہ میں انڈیا بلاک کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم مودی اور ان کی والدہ کے خلاف مبینہ توہین آمیز تبصرے والی ایک وائرل ویڈیو پر کہا کہ شائستہ الفاظ کا استعمال ہونا چاہیے۔ آپ بولیں، احتجاج کریں اور تنقید کریں، جتنا چاہیں نکتہ چینی کریں، لیکن اگر آپ شائستگی کی حد پار کرتے ہیں تو یہ غلط ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے۔  خواہ وہ کسی کے بارے میں بھی ہو۔ 
وزیر اعظم پر خوب تنقید کیجیے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آپ حد پار کر رہے ہیں تو یہ درست نہیں ہے۔ اس وقت ہماری بحث کا موضوع غلط اور فحش ہی ہوگا۔ اگر کوئی اور ایسا کر رہا ہے تو ہمیں ان کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔