ڈوپنگ کی وجہ سے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی کھیلو انڈیا سے باہر: منسکھ منڈویا

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2026
ڈوپنگ کی وجہ سے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی کھیلو انڈیا سے باہر: منسکھ منڈویا
ڈوپنگ کی وجہ سے ایک ہزار سے زیادہ کھلاڑی کھیلو انڈیا سے باہر: منسکھ منڈویا

 



نئی دہلی:وزیر کھیل منسکھ منڈویا نے بروز جمعرات کہا کہ پچھلے تین سالوں میں خراب کارکردگی یا ڈوپنگ کی وجہ سے مختلف کھیلوں کے 1342 کھلاڑیوں کو 'کھیلوں انڈیا' پروگرام سے باہر کر دیا گیا ہے۔ کھیلو انڈیا میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں منڈویا نے کہا کہ اس دوران 2905 نئے کھلاڑیوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا، ’’پچھلے تین سالوں میں مطلوبہ کارکردگی نہ دکھانے یا ڈوپنگ کے معاملات کی وجہ سے 1342 کھلاڑیوں کو پروگرام سے باہر کیا گیا۔ ہر سال کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور وقتاً فوقتاً کھیلوں انڈیا کی ویب سائٹ پر اس کا اعلان کیا جاتا ہے۔‘‘ وزیر کھیل نے کہا کہ 23000 سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیلوں انڈیا پروگرام کے تحت تربیت اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈوپنگ کی روک تھام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کو مضبوط بنانے کے لئے سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ ادویات کے غلط استعمال اور اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سی بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے تعاون کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پچھلے تین سالوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پازیٹیوٹی ریٹ کے معاملے میں عالمی ڈوپنگ کی روک تھام ایجنسی (واڈا) کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔