ہماچل پردیش : اس سال کے مانسون سے 1500 سے زیادہ مکانات تباہ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 17-09-2025
ہماچل پردیش : اس سال کے مانسون سے 1500 سے زیادہ مکانات تباہ
ہماچل پردیش : اس سال کے مانسون سے 1500 سے زیادہ مکانات تباہ

 



شملہ/ آواز دی وائس
ہماچل پردیش میں مون سون کی تباہ کاریوں کے باعث 20 جون سے اب تک 1,500 سے زیادہ خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس بار اوسط بارش 1010.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جو معمول کے 692.1 ملی میٹر سے 46 فیصد زیادہ ہے۔
اس ہمالیائی ریاست میں بادل پھٹنے کے 46 واقعات، اچانک سیلاب کے 98 واقعات اور 145 بار مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے، جبکہ 417 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان میں سے 231 افراد بارش سے متعلق حادثات میں اور 181 افراد سڑک حادثات میں مارے گئے۔ تقریباً 477 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 45 اب بھی لاپتہ ہیں۔
ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 1,502 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جبکہ 6,503 کو جزوی نقصان پہنچا۔ ریاست کو اب تک 4,582 کروڑ روپے کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔
مسلسل قدرتی آفات نے اس پہاڑی ریاست میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ منگل کی شام کو ریاست میں تین قومی شاہراہوں سمیت 655 سڑکیں بند ہو گئیں اور 924 بجلی کے ٹرانسفارمر اور 243 پانی سپلائی اسکیمیں متاثر ہو گئیں۔