ہمارے بہادر جوانوں نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا:پی ایم مودی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 17-09-2025
ہمارے بہادر جوانوں نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا:پی ایم مودی
ہمارے بہادر جوانوں نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا:پی ایم مودی

 



دھار: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ (17 ستمبر) کو مدھیہ پردیش کے دھار میں کہا کہ پاکستان سے آئے دہشت گردوں نے ہماری بہنوں، بیٹیوں کا سنگھار اجاڑ دیا تھا، ہم نے "آپریشن سندور" کرکے دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ پی ایم مودی اپنے جنم دن کے موقع پر مدھیہ پردیش میں ہیں۔

انہوں نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجا بوجھ کی بہادری ہمیں قوم کے وقار کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہنے کی تعلیم دیتی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، ’’مہارشی ددھیچی کی قربانی انسانیت کی خدمت کا عزم دیتی ہے۔ اسی وراثت سے تحریک پاکر آج ملک ماں بھارتی کی سلامتی کو سب سے بڑی ترجیح دیتا ہے۔ ہمارے بہادر جوانوں نے پلک جھپکتے ہی پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

کل ہی ملک اور دنیا نے دیکھا کہ ایک اور پاکستانی دہشت گرد نے رو رو کر اپنا حال سنایا ہے۔‘‘ وزیراعظم مودی نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ نیا بھارت ہے، یہ کسی کی ایٹمی دھمکیوں سے ڈرتا نہیں ہے۔ یہ نیا بھارت ہے، گھر میں گھس کر مارتا ہے۔

آج 17 ستمبر کو ایک اور تاریخی موقع ہے۔ آج ہی کے دن ملک نے سردار پٹیل کی فولادی عزم و ہمت کی مثال دیکھی تھی۔ بھارتی فوج نے حیدرآباد کو بے شمار ظلم و ستم سے آزاد کر کے ان کے حقوق کی حفاظت کی اور ہندوستان کے وقار کو دوبارہ قائم کیا۔ ملک کی اس عظیم کامیابی کو کئی دہائیاں گزر گئیں، کوئی یاد کرنے والا نہیں تھا۔ آپ نے مجھے موقع دیا، ہماری حکومت نے اس واقعہ کو امر کر دیا ہے۔‘‘

پی ایم مودی نے کہا، ’’وشوکرما جینتی کے دن آج ایک بڑی صنعتی شروعات ہونے جا رہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک کا سنگِ بنیاد یہاں (دھار) رکھا گیا ہے۔ اس پارک سے ہندوستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو نئی توانائی ملے گی اور کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب دام ملے گا۔

اس ٹیکسٹائل پارک سے ہمارے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بڑی تعداد میں روزگار ملے گا۔ میں ان منصوبوں کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’آج کے پروگرام میں ناری شکتی (خواتین کی طاقت) کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ یہ پروگرام دھار میں ہو رہا ہے، لیکن یہ پورے ملک کے لیے ہے۔ پورے ملک میں ہو رہا ہے، پورے ملک کی ماؤں، بہنوں کے لیے ہو رہا ہے۔‘‘