جموں و کشمیر میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا حکم

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 21-08-2025
جموں و کشمیر میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا حکم
جموں و کشمیر میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کرنے کا حکم

 



نئی دہلی / آواز دی وائس
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے جموں و کشمیر سے متعلق بل لوک سبھا میں پیش کیے جانے کے بعد، اس مرکز کے زیرِ انتظام خطے میں نیم فوجی دستوں کی نئی تعیناتی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارتِ داخلہ نے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ حکومت سے وابستہ افسران کے مطابق، جموں و کشمیر کے رہائشی علاقوں سے آہستہ آہستہ فوج کو ہٹایا جائے گا اور یہاں کی داخلی سلامتی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کو سونپی جائے گی۔
افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں نیشنل رائفلز کی جگہ سی آر پی ایف کے جوان تعینات کیے جائیں گے، جبکہ فوج کی انسدادِ دہشت گردی فورس  کو صرف سرحدی علاقوں تک محدود رکھا جائے گا۔
اس کام کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے سی آر پی ایف کی چار اضافی بٹالینوں کو جموں و کشمیر بھیجا گیا ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا تھا اور اسے دو حصوں (جموں و کشمیر اور لداخ) میں تقسیم کر کے مرکز کے زیرِ انتظام خطہ بنا دیا تھا۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کئی بار مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
حزبِ اختلاف کے احتجاج کے درمیان تینوں بلوں کو پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔