ممبئی: مسلسل بارش سے نظام زندگی متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-07-2021
ممبئی میں بارش
ممبئی میں بارش

 

 

آواز دی وائس، ممبئی

 ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گذشتہ دو دنوں سے ہو رہی مسلسل بارش نے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی میں گزشتہ دو روز میں 250 ملی میٹر بارش سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے جب کہ بارش کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے وہیں زخمیوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ریکارڈ بارشوں کے بعد شہر بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ممبئی شہر اور اعتراف میں کئی کلومیٹر تک پٹڑیاں زیر آب آنے کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

جب کی دیگر ذرائع آمد و رفت بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ کسی ممکنہ حادثے کے پیش نظر میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سڑکوں پر جگہ جگہ درخت اور بل بورڈز گرے ہوئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشن گوئی کے بعد مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔

زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ لگنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئی ہیں۔ پورا شہر ممبئی پانی پانی ہوگیا ہے۔

اس بارش کے سبب لوگوں کام کرنے کے لیے دفتر جانا مشکل ہوگیا ہے۔