اپوزیشن جماعتوں کا ایس آئی آر کے خلاف احتجاج

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 06-08-2025
اپوزیشن جماعتوں کا ایس آئی آر کے خلاف احتجاج
اپوزیشن جماعتوں کا ایس آئی آر کے خلاف احتجاج

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلیوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی کئی اتحادی جماعتوں کے  ممبران پارلیمنٹ نے بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی گہرے از سر نو جائزہ (ایس آئی آر) کی مخالفت کرتے ہوئے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ کیا۔
پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ کے قریب ہوئے اس احتجاجی مظاہرے میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کئی دیگر جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ شامل ہوئے۔
حزب اختلاف کے ممبران پارلیمنٹ نے ایک بڑا بینر بھی اٹھا رکھا تھا، جس پر لکھا تھا کہ ڈسکشن ناٹ ڈیلیشن۔
مخالف جماعتوں کے  ممبران نے ’’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘‘ اور ’’ایس آئی آر واپس لو‘‘ کے نعرے لگائے۔ احتجاج سے پہلے حزب اختلاف کے رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میٹنگ کی، جس میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔