آپریشن سیندور' دہشت گردوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہا: راج ناتھ سنگھ

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 23-06-2025
آپریشن سیندور' دہشت گردوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہا: راج ناتھ سنگھ
آپریشن سیندور' دہشت گردوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہا: راج ناتھ سنگھ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ ‘آپریشن سیندور’ نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں اور دہشت گردوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ وہ راشٹرپتی بھون کے احاطے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
سنگھ نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کے عہدہ صدارت کے دوسرے سال کے دوران دیے گئے 51 تقاریر کے مجموعے کا اجرا کیا۔ اپنے خطاب میں سنگھ نے صدر مرمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کتاب  "وِنگز ٹو آور ہوپس، والیوم 2"  کو "ہندوستان کے مستقبل کی تحریری کہانی" تصور کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کتاب، پچھلے ایڈیشن کی طرح ہی، حکمرانی، شمولیت اور قومی امنگوں پر ابھرتے ہوئے مکالمے کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں مئی میں پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں ہندوستان کی جانب سے شروع کیے گئے ‘آپریشن سیندور’ کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘آپریشن سیندور’ نے اپنے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔
راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ دہشت گردوں کے دلوں میں خوف بٹھانے میں بھی کامیاب رہا۔