آپریشن سیندور: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم کا اعتراف

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-06-2025
آپریشن سیندور:  پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم کا اعتراف
آپریشن سیندور: پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم کا اعتراف

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے خود اپنی زبان سے اعتراف کیا ہے کہ پچھلے ماہ پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد جب "آپریشن سیندور" کے تحت راولپنڈی اور پنجاب صوبے میں دو پاکستانی ایئر بیسز پر حملے ہوئے، تو پاکستان کو ہندوستان سے جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہندوستان نے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس اور پنجاب صوبے میں شورکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔ اسی دوران پاکستان نے مداخلت کے لیے امریکہ سے رابطہ کیا اور سعودی عرب سے بھی مدد لی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نور خان ایئر بیس پاکستان کے سب سے حساس فوجی اڈوں میں سے ایک ہے، جہاں فضائیہ کے آپریشنز اور وی آئی پی ٹرانسپورٹ یونٹس موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے ٹی وی شو میں کیا کہا؟
جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ...بدقسمتی سے، ہندوستان نے ایک بار پھر رات 2:30 بجے میزائل حملے کیے۔ انہوں نے نور خان ایئر بیس اور شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا... 45 منٹ کے اندر، سعودی پرنس فیصل نے مجھے فون کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے میری بات چیت کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا وہ (ہندوستان کے وزیر خارجہ) ایس جے شنکر سے بات کرنے اور انہیں یہ پیغام دینے کے مجاز ہیں کہ اگر وہ رک جائیں تو ہم بھی تیار ہیں۔ میں نے کہا، ہاں بھائی، آپ بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بعد میں بتایا کہ وہ یہ پیغام جے شنکر تک پہنچا چکے ہیں۔
ہندوستان نے دہشتگردی کا جواب حملے سے دیا
۔22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشتگرد حملے میں 26 سیاح مارے گئے تھے۔ اس کے جواب میں 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات کو ہندوستان نے "آپریشن سیندور" کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر  میں 9 دہشتگرد ٹھکانوں پر حملہ کر کے ان کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔
اس آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا اور حملے و جوابی حملے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کی ہر کارروائی کا سخت اور فوری جواب دیا گیا۔