چنئی: چنئی کی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) مدراس میں ایک تقریب کے دوران قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت ڈوبھال نے "آپریشن سندور" پر غیر ملکی میڈیا کی رپورٹنگ پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی غیر ملکی نیوز ایجنسیوں نے ہندوستان کے تعلق سے گمراہ کن اور بے بنیاد رپورٹس شائع کی ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔
اجیت ڈوبھال نے بتایا کہ: ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اور ہمارا ایک بھی ہدف خطا نہیں گیا۔ یہ آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔ انہوں نے طنز کے لہجے میں کہاغیر ملکی پریس نے کہا کہ پاکستان نے یہ کیا، وہ کیا... آپ مجھے ایک بھی تصویر یا ثبوت دکھا دیجیے جس میں ہندوستان میں کسی عمارت کو نقصان ہوا ہو، ایک کانچ بھی ٹوٹا ہو۔
انہوں نے صرف باتیں لکھ دیں اور چھاپ دیں۔ ڈوبھال کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے 10 مئی سے پہلے اور بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کی تھیں جن میں پاکستان کے 13 فضائی اڈوں کو دکھایا گیا، جیسے کہ سرگودھا، رحیم یار خان، اور چکلالہ۔ انہوں نے کہا: ہم میں یہ صلاحیت ہے کہ اگر ہم چاہیں تو پاکستان کے ان فضائی اڈوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنی دیسی (SWADESHI) ٹیکنالوجی تیار کرنی ہوگی۔
آپریشن سندور میں زیادہ تر سسٹمز دیسی تھے، اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ہم نے پاکستان کے اندر نو دہشت گردانہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جو سرحدی علاقوں میں نہیں تھے۔ پورے آپریشن میں صرف 23 منٹ لگے، اور ہم نے کسی بھی جگہ غلط حملہ نہیں کیا۔ ہم جانتے تھے کہ کون کہاں ہے۔
#WATCH | Chennai, Tamil Nadu | Speaking on Operation Sindoor, at IIT Madras, NSA Ajit Doval slams the foreign media for their reportage on the operation.
— ANI (@ANI) July 11, 2025
"Foreign press said that Pakistan did that and this...You tell me one photograph, one image, which shows any damage to any… pic.twitter.com/v13Pr8RuRf
آخر میں انہوں نے کہا: اگر کسی کے پاس کوئی تصویر ہو جس میں ہندوستان کی طرف سے کیا گیا کوئی نقصان دکھائی دیتا ہو، تو وہ دکھائے۔ واضح ہوکہ آپریشن سندور پر ہندوستانی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، اور یہ ممکن ہے کہ اس کا ذکر پہلی بار اجیت ڈوبھال نے کسی عوامی پروگرام میں کیا ہو۔