ایس ایس ایف انڈیا کے سہ روزہ قومی تعلیمی ،ادبی مقابلہ کا افتتاح

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 15-11-2025
ایس ایس ایف انڈیا کے سہ روزہ قومی تعلیمی ،ادبی مقابلہ کا افتتاح
ایس ایس ایف انڈیا کے سہ روزہ قومی تعلیمی ،ادبی مقابلہ کا افتتاح

 



 گلبرگہ (عبدالکریم امجدی) بھارت کی سب سے بڑی تعلیمی،سماجی ،رفاہی اسٹوڈینس آرگنائیزیشن ایس ایس ایف انڈیا کا آج یہاں شمالی کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں قومی سطح پر تعلیمی ،ادبی اور ثقافتی مقابلہ کا آغاز ہوا ہے ۔اس ادبی مقابلہ میں ملک کی ۲۶ ریاستوں سےاسکول، کالجز،یونیورسٹیز ،مکتب،دارالعلوم،مدرسہ میں زیر تعلیم طلبہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ۔

سہ روزہ ادبی مقابلہ میں مختلف زبانیں ،سینکڑوں عناوین پر الگ الگ سیشن میں جاری رہے گا ۔ علم وہنر،ادیب وشاعر اور ساہتیہ کار کا عظیم سنگم ہے ۔ مشہور کنڑ شاعر اور کرناٹکہ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ سری مد ٹکوڈوچنا سوامی نے ادبی مسابقہ کا افتتاح کیا۔کرناٹک کے وزیر جناب بی زیڈ خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔بندہ نواز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر علی رضا موسوی ،معین آبادمیڈیکل کالج کے صدر ڈاکٹر قمر الزماں ،حسین انعامدار ،مولانا فاروق نعیمی ،ایس ایس ایف انڈیا کے قومی صدر مولانا سی پی عبید اللہ ثقافی ،جنرل سکریٹری دلشاد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایجوکانفرنس،تعلیمی اجلاس، کیریئر گائڈنس،کتاب میلہ ،سائنس ایکسپو،قابل ذکر ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس ایف انڈیا نے ۵۰ سالہ مدت میں بھارت کی 26ریاستوں میں لاکھوں طلبہ کو دینی وعصری تعلیم وتربیت ،تعلیمی ،تنظیمی ،رفاہی ،ثقافتی شعبہ قائم کئے ہیں ۔تنظیم نے فلاحی اور سماجی بالخصوص پسماندہ طبقہ کی تعلیمی مشن کو فروغ دے کر ملک وملت کا نام روشن کیا ہے ۔