اترپردیش اور بہارمیں کھلے اسکول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2021
تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پرائمری اسکولوں میں زندگی کی رونق دوبارہ واپس آئے گی
تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پرائمری اسکولوں میں زندگی کی رونق دوبارہ واپس آئے گی

 

 

نئی دہلی: کورونا کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے اب دھیرے دھیرے کھلنا شروع ہو گئے ہیں- دہلی یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ جیسے مرکزی اداروں کے کھلنے کے بعد اب اسکولوں کے کھلنے کا سلسلہ بھی شروع ہو رہا ہے- اس کڑی میں اتر پردیش اور بہار کے اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اترپردیش میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک کے پرائمری اسکولوں کو آج سے کھولا جا رہا ہے۔

طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کلاس رومز کو سینی ٹائز بھی کیا جائے گا۔ تمام اسکولوں میں تھرمل اسکیننگ، فیس ماسک، سوشل ڈ سٹینسنگ اور فرسٹ ایڈ کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ سرکار نے حاضری کیلئے کلاس کے لحاظ سے ہفتہ وار نظام الاوقات جاری کیا ہے تاکہ تمام کلاسوں کو ہر روز ایک ساتھ اسکول میں حاضر نہ ہونا پڑے۔

بہار میں بھی پچھلے سال 14 مارچ سے کورونا کی وجہ سے بند پہلی سے پانچویں جماعت تک کے سبھی اسکول آج سے کھل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے نویں سے بارہویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کےاسکولوں کو بھی کھول دیا گیا تھا ۔ وزیر صحت منگل پانڈے نے اسکولوں کو‘ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پرائمری اسکولوں میں زندگی کی رونق دوبارہ واپس آئے گی۔ کورونا وبا کے دوران یہ اسکول ویران نظر آرہے تھے۔