صوفی نظریہ ہی ملک کی سالمیت کو بچاسکتاہے:درگاہ اعلیٰ حضرت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-10-2021
صوفی نظریہ ہی ملک کی سالمیت کو بچاسکتاہے:درگاہ اعلیٰ حضرت
صوفی نظریہ ہی ملک کی سالمیت کو بچاسکتاہے:درگاہ اعلیٰ حضرت

 

 

بریلی:مسلم نوجوانوں کو شدت پسند تنظیموں سے دور رہنا چاہئے۔اس تنظیم سے دور رہنا چاہیئے جو ہندواور مسلمانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کا اعلان درگاہ اعلیٰ حضرت بریلی کے نمائندے نے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک میں ایک بنیاد پرست تنظیم کے طور پر ابھر رہی ہے جو صوفی نظریات کے خلاف کام کرنے میں مصروف ہے۔یہ تنظیم زکوٰۃ کی رقم کا غلط استعمال کر رہی ہے اور مدارس اور مساجد کو بھی سیاست کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

اس لیے علمائے کرام اور اماموں کو بھی اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

یہ باتیں مولانا شہاب الدین رضوی نے ایک سیمینار میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ صوفی نظریہ ہی وہ سوچ ہے جو ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

مسلم نوجوانوں کو ایسی تنظیموں سے دور رہنا چاہئے جو شدت پسند نظریے کی حامل ہیں۔

درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین نے کہا کہ مسلمانوں کو ہر اس تنظیم سے دور رہنا چاہیے جو ہندوؤں اور مسلمانوں کے بھائی چارے کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہو۔