آن لائن گھریلو خدمات کے بازار کا حجم بڑھ رہا ہے

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2025
آن لائن گھریلو خدمات کے بازار کا حجم بڑھ رہا ہے
آن لائن گھریلو خدمات کے بازار کا حجم بڑھ رہا ہے

 



نئی دہلی: ہندوستان کے آن لائن گھریلو خدمات کے بازار کا حجم سالانہ 18-22 فیصد کی شرح سے بڑھ کر مالی سال 2029-30 تک 85-88 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بازار کو سہولت، اعتماد اور رفتار کی بڑھتی ہوئی شہری مانگ سے مدد مل رہی ہے۔

مشاورتی فرم ریڈسیر نے کہا کہ ’کِوک کامرس‘ کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے بعد، ’فوری گھریلو خدمات‘ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اگلا ابھرتا ہوا شعبہ ہے۔ وقت کی کمی سے دوچار شہری صارفین کے درمیان یہ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ ہندوستان کا مجموعی گھریلو خدمات کا بازار مالی سال 2024-25 میں تقریباً 5,100-5,210 ارب روپے تھا۔ اس شعبے میں اب بھی غیر منظم سیکٹر کا غلبہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا، "فوری گھریلو خدمات ایک طلب پر مبنی گھریلو معاونت کے نظام کی طرح کام کرتی ہے، جو غیر منظم گھریلو مددگاروں اور سروس پلیٹ فارمز کے درمیان خلاء کو پُر کرتی ہے۔" اس میں مزید کہا گیا کہ ہندوستان کے گھریلو خدمات کے شعبے میں مالی سال 2024-25 تک آن لائن حصہ کل کاروبار کا ایک فیصد سے بھی کم تھا۔

تاہم، اب آن لائن شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی متوقع سالانہ ترقی کی شرح 18-22 فیصد کے ساتھ مالی سال 2029-30 تک 88 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔