کولکتہ / آواز دی وائس
مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں پیر کو بس کے الٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 29 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ بولپور میں اس وقت پیش آیا جب نانور سے آنے والی بھیڑ بھری بس نے ایک لین میں آئے ای-رکشہ کو ٹکر سے بچانے کی کوشش کی۔
حادثے کے بعد بس میں سوار مسافر پھنس گئے اور مقامی رہائشیوں اور پولیس نے انہیں باہر نکالا۔
افسر نے بتایا کہ ایک بچے کی موت ہو گئی جبکہ 29 دیگر کو بولپور سب ڈویژنل اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام سے فرار ہونے والے ای-رکشہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔