ممبئی میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
ممبئی میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 11 زخمی
ممبئی میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، 11 زخمی

 

 

ممبئی: ممبئی کے کرلا کے نائک نگر میں پیر کی رات ایک چار منزلہ عمارت گرجانے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ اطلاع برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے عہدیداروں نے منگل کے روز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ 20 سے زائد افراد کے اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بچاؤ مہم جاری ہے۔

اس دوران ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسی جائیداد کو بی ایم سی کے نوٹس پر خالی کرایا جانا چاہئے.فائر ڈپارٹمنٹ کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی بچاؤ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔

زخمیوں میں سے کچھ کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں چیت باسپال، سنتوش کمار گوڑ، سدیش، رام راج، سنجے، آدتیہ کشواہا، عابد انصاری، گووند بھارتی اور مکیش موریا کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی، کچھ اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں قومی راجدھانی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

تین منزلہ عمارت گرنے سے وہاں کام کرنے والے دو مزدور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کچھ زخمی ہو گئے تھے۔ بتادیں کہ تین منزلہ عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا کہ اسی دوران یہ گر گئی۔۔