اومی کرون کے ممبئی میں28مریض،دہلی میں12مشتبہ مریض

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
اومی کرون کے ممبئی میں28مریض،دہلی میں12مشتبہ مریض
اومی کرون کے ممبئی میں28مریض،دہلی میں12مشتبہ مریض

 

 

نئی دہلی،ممبئی: جمعہ کو بین الاقوامی پروازوں سے ممبئی آنے والے 9 غیر ملکی شہریوں سمیت 10 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں اومیکرون سے متاثرہ مشتبہ افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔ یہ سبھی 10 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق،اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ مریضوں کو جمعہ کو دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش نارائن  ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ 28 کووڈ مثبت لوگوں کے نمونے جینوم کی جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ ریاستی حکومت اگلے چند دنوں میں گھریلو ہوائی سفر کے لیے نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جلد ہی ریاست میں ویکسین کے حوالے سے بڑا فیصلہ لے سکتی ہے۔ 10 سے 30 نومبر کے درمیان 2868 مسافر ممبئی پہنچے ہیں۔ اس میں سے 485 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

ان میں سے 9 لوگ مثبت پائے گئے ہیں۔ باقی کی رپورٹ اگلے 2 روز میں آجائے گی۔