عمر عبداللہ کا کٹھوعہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کی امداد کی یقین دہانی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2025
عمر عبداللہ کا کٹھوعہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کی امداد کی یقین دہانی
عمر عبداللہ کا کٹھوعہ واقعے پر اظہار افسوس، متاثرین کی امداد کی یقین دہانی

 



 سری نگر،: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ضلع کٹھوعہ میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ہوئی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تمام ضروری امداد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کٹھوعہ کے راج باغ – گھاٹی علاقے میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں آنے والے فلش فلڈ سے 4 افراد کی موت جبکہ 6 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دفتر کے 'ایکس' ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: 'وزیر اعلیٰ نے جودھ کھڈ اور جوتھانہ سمیت ضلع کٹھوعہ کے کئی حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے، جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں'۔
پوسٹ میں کہا گیا: 'انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کی اور زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی نیز متاثرین کو تمام ضروری مدد کی یقین دہانی کی'۔
پوسٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی حفاظت اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر راحت، بچاؤ اور ان کو نکالنے کے اقدامات کریں