اوآئی سی نے مسلم دنیا کے ساتھ غداری کی:محبوبہ مفتی

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2026
اوآئی سی نے مسلم دنیا کے ساتھ غداری کی:محبوبہ مفتی
اوآئی سی نے مسلم دنیا کے ساتھ غداری کی:محبوبہ مفتی

 



سرینگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDP) کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) پر ایران پر امریکہ‑اسرائیل کے حملوں کے سلسلے میں خاموش رہنے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس تنظیم نے مسلم دنیا کے ساتھ غداری کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری پر کھلے عام حملے کیے جانے کے باوجود OIC صرف ناظر بن کر رہ گیا ہے۔

ایران کے اعلیٰ رہنما کی شہادت پر اس کی خاموشی اور الزام ایران پر ڈالنے کی کوشش نہ صرف پریشان کن بلکہ شرمناک ہے۔" سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایران پر حملوں کی مذمت کرنے کے بجائے OIC نے تہران پر ہی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا، "ایران پر اس بے شرم حملے کی مذمت کرنے کے بجائے اس نے خاموشی اختیار کی اور بالواسطہ طور پر حملہ آوروں کے اقدامات کی حمایت کی۔

یہ مسلم اُمہ کی اجتماعی شعور اور مفادات کے ساتھ ایک سنگین غداری ہے۔" قابل ذکر ہے کہ ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہفتہ کی صبح امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں موت ہو گئی تھی۔