رکاوٹیں پیدا کرنے والی طاقتیں سازشوں سے ملک کے ترقی کو سفر کو روک نہیں سکتیں: شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
امت شاہ
امت شاہ

 

 

 نئی دہلی، 19جولائی (یو این آئی)

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ کا اجلا س شروع ہونے سے ایک دن پہلے فون ٹیپنگ سے متعلق رپورٹ لیک کئے جانے کو ملک کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ تباہ کن اور رکاوٹیں پیدا کرنے والی طاقتیں سازشوں سے ملک کے ترقی کے سفر کو روک نہیں سکتیں مانسون اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن اراکین کی طرف سے کارروائی میں خلل پیدا کرنے کو جمہوریت اور پارلیمنٹ کی توہین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ مانسون اجلاس ملک میں ترقی کے نئے پیرامیٹرز طے کرے گا۔

مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن کے واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج شام کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ میں ملک کے عوام کو یقین دلایا چاہتا ہوں کہ مودی حکومت کی ترجیح واضح ہے۔

’نیشنل ویلفیئر‘ اور ہم اسے حاصل کرنے کیلئے مسلسل کام کرتے رہیں گے خواہ کتنی بھی رکاوٹیں آئیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پارلیمنٹ کے آج کے واقعات کو پورے ملک نے دیکھا۔ ملک کی جمہوریت کو بدنام کرنے کے لئے مانسون اجلاس سے عین قبل کل دیر شام ایک رپورٹ آتی ہے جسے کچھ طبقات کی طرف سے صرف ایک ہی مقصد کے ساتھ پھیلا یا جاتا ہے کہ کیسے ہندستان کے ترقی کو سفر کو پٹری سے اتارا جائے اور اپنے پرانے نریٹیو کے تحت بین الاقوامی سطح پر ہندستان کی توہین کرنے کیلئے کچھ بھی کرنا پڑے کیا جائے