او بی سی ریزرویشن:راجیہ سبھا سے اپوزیشن جماعتوں کاایوان سے واک آؤٹ

Story by  PTI | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2026
او بی سی ریزرویشن:راجیہ سبھا سے اپوزیشن جماعتوں کاایوان سے واک آؤٹ
او بی سی ریزرویشن:راجیہ سبھا سے اپوزیشن جماعتوں کاایوان سے واک آؤٹ

 



نئی دہلی: راجیہ سبھا میں پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن کے لکشمن کی جانب سے او بی سی ریزرویشن کے مبینہ غلط استعمال کا مسئلہ اٹھائے جانے کے خلاف کچھ اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ زیرو آور کے دوران لکشمن نے او بی سی ریزرویشن کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کا مذہب کی بنیاد پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ ریاستیں مسلم برادری کو ریزرویشن کا فائدہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے ایسے "مذہب پر مبنی ریزرویشن" کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کیا۔ لکشمن کے بیان کے دوران ہی اپوزیشن کے کچھ اراکین نے اعتراض کیا، جس کے باعث ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد تقریباً پوری اپوزیشن نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

ایوان کے قائد اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے اپوزیشن کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قیادت اور اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کو نہ تو بحث میں دلچسپی ہے اور نہ ہی وہ جمہوری اقدار اور آئین کا احترام کرتے ہیں۔

نڈا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمانی طریقہ کار کا احترام نہیں کرتیں اور بحث سے بچنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر دیکھتی ہیں اور خوشامدی سیاست (تُشٹی کرن) کرتی ہیں۔ اس معاملے پر ایوان میں تیز نوک جھونک دیکھنے کو ملی۔