اب لوک سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی آن لائن حاضری

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 14-07-2025
اب لوک سبھا میں  ممبران  پارلیمنٹ کی آن لائن حاضری
اب لوک سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی آن لائن حاضری

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
اب لوک سبھا میں ممبران  پارلیمنٹ کو حاضری لگانے کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ عمل مکمل طور پر آن لائن ہو گیا ہے۔ نئی پارلیمنٹ میں ایم ایم ڈی (ملٹی میڈیا ڈیوائس) کے ذریعے ہر ممبر  اپنی مختص نشست پر بیٹھ کر ہی اپنی حاضری درج کروا سکے گا۔
پہلے کی طرح رجسٹر میں دستخط کی ضرورت نہیں
پہلے ممبران  کو ہر روز حاضری رجسٹر پر دستخط کرنے پڑتے تھے، لیکن اب یہ عمل ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت ممبران پارلیمنٹ تھمب امپریشن، پن نمبر یا ملٹی میڈیا ڈیوائس کارڈ کے ذریعے حاضری لگا سکتے ہیں۔
یہ نظام اسی اجلاس سے لاگو ہوگا
اس نئی سہولت کا مقصد وقت کی بچت ہے۔ اندازہ ہے کہ ایک ممبر پارلیمنٹ سالانہ ساڑھے تین گھنٹے بچا سکتا ہے۔ لوک سبھا میں یہ نظام موجودہ اجلاس سے ہی نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ راجیہ سبھا میں فی الحال پرانا نظام ہی نافذ رہے گا۔
اسمارٹ پارلیمنٹ کی طرف ایک اور قدم
یہ قدم لوک سبھا اسپیکر کی پہل پر اٹھایا گیا ہے تاکہ ممبران  کو بہتر سہولت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مہیا کیا جا سکے۔ اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ ایوان کی کارروائی میں بھی رفتار آئے گی۔