اب ریپیڈو ایپ سے دہلی میٹرو ٹکٹ کی بُکنگ ممکن

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-06-2025
اب ریپیڈو ایپ سے دہلی میٹرو ٹکٹ کی بُکنگ ممکن
اب ریپیڈو ایپ سے دہلی میٹرو ٹکٹ کی بُکنگ ممکن

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
اب دہلی میٹرو کے مسافر ریپیڈو ایپ کے ذریعے میٹرو ٹکٹ بُک کر سکیں گے۔ کمپنی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ سہولت حکومت کے حمایت یافتہ "اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس"  کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ ریپیڈو کے شریک بانی اروِند سانکا نے بتایا کہ کمپنی 25 روپے کے مقررہ کرایے پر میٹرو اسٹیشنز سے آنے جانے کے لیے سواری بھی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم او این ڈی سی اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی مدد سے اپنے پلیٹ فارم پر میٹرو ٹکٹ کی سہولت مہیا کرا رہے ہیں۔ ریپیڈو ایپ کے ذریعے میٹرو ٹکٹ بُک کرنے والے تمام صارفین کو پہلی سواری مفت فراہم کی جائے گی۔
سانکا کے مطابق روزانہ 8 لاکھ سے زائد صارفین ریپیڈو استعمال کرتے ہیں جن میں تقریباً 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک لاکھ کے قریب صارفین پہلے ہی میٹرو اسٹیشن تک آنے جانے کے لیے اس سروس کا استعمال کر رہے ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ دہلی کے منتخب میٹرو اسٹیشنز پر سواری چڑھانے اور اتارنے کے مخصوص مقامات بھی بنائے گی۔