آرایس ایس کو طالبان کی طرح قراردینے پرجاوید اختر کو نوٹس

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-09-2021
آرایس ایس کو طالبان کی طرح قراردینے پرجاوید اختر کو نوٹس
آرایس ایس کو طالبان کی طرح قراردینے پرجاوید اختر کو نوٹس

 

 

تھانے: مہاراشٹر کے تھانے کی ایک عدالت نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو طالبان کے مساوی قراردینے کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے میں نامور گیت نگار جاوید اختر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور جوائنٹ سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں آر ایس ایس کے کارکن وویک چمپانکر نے مقدمہ دائر کیا ہے اور جاوید اختر سے معاوضہ کے طور پر ایک روپیہ مانگا ہے۔ 12 نومبر تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کو ممبئی کے ایک وکیل نے انہیں قانونی نوٹس بھیجا تھا جس میں ان سے معافی مانگنے کو کہا گیا تھا۔ جاوید اختر نے مبینہ طور پر یہ تبصرہ ایک نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا۔

ایڈوکیٹ سنتوش دوبے نے یہ بھی کہا کہ اگر گیت نگار اختر غیر مشروط معافی نہیں مانگتے اور نوٹس موصول ہونے کے سات دن کے اندر اپنے تمام بیانات واپس نہیں لیتے تو وہ جاوید اختر سے 100 کروڑ روپے معاوضہ مانگئیں گے۔

فوجداری مقدمہ بھی دائر کریں گے۔ 76 سالہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان اور ہندو دہشت گرد ایک برابر ہیں۔ وکیل نے نوٹس میں دعویٰ کیا کہ جاوید اختر نے ایسا بیان دے کر تعزیرات ہند کی دفعات 499 (ہتک عزت) اور 500 (ہتک عزت کی سزا) کے تحت جرم کیا ہے۔

تاہم جاوید اختر نے اپنے انٹرویو کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "ہندو دنیا میں سب سے زیادہ شائستہ اور برداشت کرنے والے لوگ ہیں ، لیکن جہاں طالبان کو افغانستان میں کھلی رعایت ملی ہوئی ہے ،جب کہ ہندوستان میں سیکولرازم اس کے آئین کا تحفظ عدالتیں کر ہی ہیں۔"

ایک بیان میں ، انہوں نے کہا ، بھارت کبھی بھی افغانستان کی طرح نہیں ہوسکتا ، کیونکہ ہندوستانی ،فطرت سے انتہا پسند نہیں ہیں۔ اس کے ڈی این اے میں ہمدردی ہے۔ "

ہاں ، اس انٹرویو میں میں نے آر ایس ایس سے وابستہ تنظیموں کے خلاف اعتراض اٹھایا تھا۔" میں ہر اس نظریے کی مخالفت کرتا ہوں جو لوگوں کو مذہب ، ذات اور مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرتا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں جو اس طرح کے امتیازی سلوک کی مخالفت کرتے ہیں۔

جاوید اختر نے کہا تھا ، "جس طرح طالبان اسلامک اسٹیٹ چاہتے ہیں ، کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ہندو راشٹر چاہتے ہیں۔" ان لوگوں کی ذہنیت ایک جیسی ہے۔ خواہ وہ مسلمان ہو ، عیسائی ہو ، یہودی ہو یا ہندو۔ یقینا طالبان ظالم ہیں۔

ان کے اقدامات قابل مذمت ہیں ، لیکن جو لوگ آر ایس ایس ، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کی حمایت کرتے ہیں وہ ایک جیسے ہیں۔ "جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ انہیں" عام ہندوستانی کی بنیادی حساسیت پر پورا بھروسہ ہے "۔

اس ملک کے لوگ بہت شائستہ اور روادار ہیں۔ '' اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔ بھارت کبھی بھی افغانستان جیسا ملک نہیں بنے گا۔