نوئیڈا/ آواز دی وائس
اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے شاہپور گوردھنپور گاؤں میں اتھارٹی کی نوٹیفائیڈ زمین پر غیر قانونی تعمیرات کرنے کے الزام میں 28 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
افسر نے بتایا کہ نوئیڈا اتھارٹی کے افسران نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی۔
تھانہ سیکٹر 126 کے انچارج انسپکٹر بھوپندر بالیان نے بتایا کہ جمعہ رات کو نوئیڈا اتھارٹی کے "ورک سرکل نو" کے اسسٹنٹ انجینئر ہرندر ملک نے شکایت درج کرائی اور الزام لگایا کہ شاہپور گوردھنپور کھادر گاؤں میں اتھارٹی کی زمین پر کچھ لوگ مسلسل غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قبضہ کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد لوگوں کو وارننگ بھی دی جا چکی ہے۔
افسر نے بتایا کہ جانچ میں 28 لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر شاہپور گاؤں کے ہی رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر ان 28 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔